گلگت بلتستان میں اساتذہ کی تقرری کے لیئے بی ایڈ ایجوکیشن کی شرائط ختم کی جائے.طلباء
بی ایڈ ایجوکیشن کی شرائط کے بجائے تقرری کے بعد ٹرینگ کا اہتمام کریں تاکہ بہتر اور قابل اساتذہ میسر آ سکے
کراچی(ذیڈ اے کھرمنگی) گلگت بلتستان میں اساتذہ کے تقرری کے حوالے سے بی ایڈ کی شرائط غریب طلباء پر ظلم ہے .چونکہ بی ایڈ کرنے کے لئے فیسوں کی شرح بہت ذیادہ ہے اور غریب والدین کے بچے اپنی تعلیم کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتے.اس وقت اعلی تعلیم یافتہ نوجوان محض بی ایڈ کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں دے سکتے.حالانکہ وہ دوسروں سے ذیادہ قابل ہوتے ہے.ان خیالات کا اظہار کراچی میں مقیم طالب علم دلاور حسین مقداد' اعجاز علی 'کمال اصغر اور الطاف حیسن نے کی.ان کا مذید کہنا تھا کہ بی ایڈ ایجوکیشن سسٹم کی شرائط سے غریب بچوں پر روزگار کے دروازے بند ہو ریے ہیں.خیبر پختنخواہ حکومت کی جانب سے بی ایڈ ایجوکیشن سسٹم کے شرائط کو ختم کیا گیا ہے جو بہترین اقدام ہے .حکومت گلگت بلتستان کو بھی چاہے کہ وہ بھی اس کو جلد از جلد ختم کریں تاکہ قابل اساتذہ محکمہ تعلیم کا حصہ بن سکے .انہوں نے وزیر اعلی بلخصوص وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی سے مطالبعہ کیا کہ وہ اس معمولے میں اپنا کردار ادا کرئے
No comments:
Post a Comment