وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے احکامات پرگلگت شہر کو خوبصورت پاک صاف اور آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد نے ہنگامی ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے آغاز میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں اور گلیوں سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔گلگت شہر کے مختلف حصوں سے ملبہ اٹھانے کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں گئیں تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کا ہر طرح کی گندگی اور آلودگی سے پاک صاف رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں گلگت کے میں سڑکوں اور گلیوں سے ہر قسم کے ملبہ اٹھانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر گلگت نوید احمد نے چیف آفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں سیکٹروائز ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ہر سیکٹر میں چیف آفیسر ماتحت زمہ دار اہلکاروں کے زریعے مانیٹرنگ کریں گے اس مقصد کیلئے شہر کو سیکٹروائز تقسیم کر کے ٹیمیں تشکیل دیکر انکے زمہ ہر قسم کا ملبہ اٹھانے کی زمہ داری سونپی گئی ہے شہر سے ہر طرح کے تعمیراتی و غیر تعمیراتی ملبے کو ہٹانے کے ساتھ شہر کو آلودگی اور گندگی سے پاک کر دیاجائے گا اسی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے شہر اور محلے اور گلیوں میں ملبہ اور کچرے کو پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہیں دوران ڈیوٹی غفلت اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔گلگت شہر کو خوب صورت اور پاک صاف رکھنے کیلئے عوام کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔


No comments:
Post a Comment