Efficient tag

#Sunopak

پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد بنچ کی سربراہی کرنیوالے جسٹس اعجاز افضل ریٹائر،جانئے ان کے حالا ت زندگی کے بارے میں


اسلام آباد(ویب ڈیسک)جسٹس اعجاز افضل خان آج 7 مئی کو بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج منعقد ہو گا جس سے چیف جسٹس ، اٹارنی جنرل ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن خطاب کریں گے، جسٹس اعجاز افضل خان مئی 8 1953 کو مانشہرہ میں پیدا ہوئے اور ستمبر 2000 کو پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقر ر ہوئے، نو سال بطور جج خدمات سر انجام دینے کے بعد 20 اکتوبر 2009 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 17 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ لائے گئے، جسٹس اعجاز افضل خان نے پانامہ لیکس سے متعلق 20 اپیل کو فیصلے میں اکثریتی رائے دی جس کے تحت معمالے کو تفتیش کیلئے جے آئی ٹی مقرر ہوئی جبکہ فاضل جج نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد بنچ کی سربراہی کی

No comments:

Post a Comment

Sunopak

PropellerAds