Efficient tag

#Sunopak

مکتب امام حسین(ع) لوگوں کے دلوں میں راسخ ہوچکا ہے:آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا عزاداری امام حسینؑ کا دنیا کےمختلف ممالک میں اہتمام ہوتا ہے اور امریکہ اور یورپ میں باوقار انداز سے عزاداری سید الشہداء(ع) کا اہتمام کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا مکتب اور نام امام حسین(ع) دنیا میں سے بھی زیادہ پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا عزاداری سید الشہدا(ع) میں جوانوں کی شرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مکتب دلوں میں راسخ ہوچکا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس سال عزاداری سید الشہداء(ع) کے پروگراموں کی امن و امان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ بات بہت اہم ہے کہ عزاداری سید الشہداء(ع) میں کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اس پر ہمیں سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا اس سال ایسی کوئی چیز بھی نہیں تھی کہ جس سے عزاداری میں کمزوری دکھائی دے۔

No comments:

Post a Comment

Sunopak

PropellerAds