ہمارے پاس ایک ہی رہبر ہے جو کہ نائب امام مہدیؑ ہے اور ہمیں ان کے تابع ہونا چاہئے(سید حسن نصراللہ )
?سید حسن نصراللہ سے پوچھیں کہ امام خامنہ ای کا مقام کیا ہے۔ کچھ جاہل لوگ مومنین کرام کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ امام خامنہ ای مدِ ظلہ العالی صرف اور صرف ایرانیوں کے رہبر ہیں۔ مدافعِ حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا، اور اب انشاءاللہ عراق میں بھی تمام مقدسات کی دفاع کرنے والوں کے امیر سید حسن نصراللہ رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای مدِ ظلہ العالی کے بارے میں فرماتے ہیں۔"میرے بھائیو اور بہنو! ہمارا اور تمام دنیا والوں کا صرف ایک ہی رہبرہے۔ اگرچہ اکثرمسلمان ان کو نہیں مانتے۔ یہ انکا مسئلہ ہے کیونکہ بہت سے لوگ پیغمبر اکرم ﷺ اور امام ؑ کے تابع بھی نہیں تھے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ امامؑ، امامؑ نہیں تھے یا پیغمبر ﷺ،پیغمبرﷺ نہیں تھے۔ ہمارے پاس ایک ہی رہبر ہے جو کہ نائب امام مہدیؑ ہے اور ہمیں ان کے تابع ہونا چاہئے۔ "
No comments:
Post a Comment