Efficient tag

#Sunopak

بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام روشن کر گیاؔ زاہد حسین جنوبی کوریا میں اعزازی سفیر برائے سیاحت نامزد


 بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام روشن کر گیا،
زاہد حسین جنوبی کوریا میں اعزازی سفیر برائے سیاحت نامزد
کھرمنگ سے تعقل رکھنے والا زاہد حسین جنوبی کوریا کو اسلام دوست ملک بنانے کا مشن سنھبالیں گے
کھرمنگ  (سکندر علی زرین) بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام رعوشن کر گیا، زاہد حسین جنوبی کوریا میں اعزازی سفیر برائے سیاحت نامزد  انجینئر زاہد حسین کا تعلق کھرمنگ سے ہے، جو کہ کیڈٹ کالج سکردوکے سابق طالب علم زاہد حسین جنوبی کوریا میں مقیم ہیں ، انہین کو ریا کی وزارت سیاحت نے حال ہی میں اعزازی سفیر نامزد کیا ہے ۔ وہ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا گریں گے، حلال غذا عام کرنے کا مشن سنبھالیں گے، اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، کوریا کو اسلام دوست ملک بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے زاہد حسین جنوبی کوریا میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں، اس سے قبل کورین ہاکی فیڈریشن م کورین آئی ٹی کے علاوہ سرمائی اولمپیکس کے بھی اعزازی سفیر رہ چکے ہیں، کوریا کے قومی ٹی وی چینل پر پروگرام بھی کر چکے ہیں، سوکسی تھنگ کھرمنگ سے تقلق رکھنے والے زاہد حسین نے سئیول نیشل یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی اس وقت وہیں ایک الیکڑیکل کمپنی سے بطور منیجر منسلک ہیں ۔ بزنس منیجمنٹ میں ماسٹر بھی کر رہے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Sunopak

PropellerAds